| راہِ علم |
انقلاب آجانے کی وجہ سے شعبہ علم میں بارہ سال تک تعطل رہا ۔ آپ نے جب یہ دیکھا تو آپ ایک طالبعلم اسلامی بھائی کو لے کر ایک خفیہ جگہ چلے گئے جہاں یہ لوگ تحصیل علم کو ممکن بناسکے اوربار ہ سال تک یہ لوگ آپس میں مل جل کر پڑھتے رہے یہاں تک کہ آپ کے یہ اسلامی بھائی شوافع کے شیخ الاسلام کہلائے ۔ یہ خود بھی مذہباًشافعی تھے۔
حضرت فخرالاسلام قاضی خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا فرمان ہے کہ فقہ سیکھنے والے کے لیے ضروری ہے کہ وہ فقہ کی ایک کتاب ہمیشہ کے لئے حفظ کرلے تاکہ فقہ کے متعلق مزید معلومات کا حاصل کرنا اس کے لئے آسان ہوجائے ۔