خود میں نے شیخ امام فخرالدین کا شانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے سنا وہ فرماتے تھے کہ امام ابو یوسف رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی ایک لونڈی امانت کے طور پر امام محمدرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے پاس تھی ایک دن امام محمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اس سے پوچھا کہ ابھی تمہیں امام ابویوسف رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے فقہ میں سے کچھ یاد ہے لونڈی کہنے لگی کچھ اورتو یا دنہیں صرف اتنا یاد ہے کہ امام ابو یوسف رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ :
ترجمہ: حصہ دوراں معتبر نہیں
پس امام محمدرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اس مسئلے کو یاد کرلیا کیونکہ امام محمدرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ خود اس مسئلے میں الجھے ہوئے تھے او رلونڈی کی اس بات سے آپ کے سارے اشکال دورہوگئے تو اس حکایت سے معلوم ہوا کہ استفادہ ہرکسی سے کیا جاسکتاہے ۔
ایک مرتبہ امام ابویوسف رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے پوچھا گیا کہ آپ نے اتنا علم کیسے حاصل کرلیا ؟تو آپ نے فرمایا :
مَا اسْتَنْکَفْتُ مِنَ الْاِسْتِفَادَۃِ وَمَا بَخِلْتُ بِالْاِفَادَۃِ.
ترجمہ: میں نے سیکھنے میں عار محسوس کی نہ دوسروں کو فائدہ پہنچانے میں بخل کیا ۔
ایک مرتبہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہماسے پوچھاگیا کہ آپ رضی اللہ عنہ نے