ترجمہ: کوئی ایسا عمل نہیں جس کی ابتداء بدھ سے ہوئی ہو اوروہ پایہ تکمیل کو نہ پہنچا ہو۔
سبق شروع کرنے کا یہی طرز عمل امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کا تھا اورآپ اس حدیث کو اپنے استاد شیخ قوام الدین احمد بن عبدالرشیدرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے روایت کرتے ہیں اورمیں نے چند باوثوق لوگوں سے سنا ہے کہ شیخ ابو یوسف ہمدانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ہر نیک کام کو بدھ کے روز پر موقوف کردیا کرتے تھے ۔ بدھ کو کچھ خصوصیت یوں بھی حاصل ہے کہ بدھ کادن وہ دن ہے جس دن اللہ عزوجل نے نور کو پیدا فرمایا اور یوں یہ دن کفار کے حق میں منحوس اورمومنین کے حق میں مبارک ثابت ہوتاہے ۔
امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ شیخ قاضی عمر بن الامام ابی بکر زرنجی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے حکایت بیان کرتے ہیں کہ ابتدائی طلبہ کے لیے سبق کی مقدار اتنی ہوکہ جس کو باآسانی دو مرتبہ اعاد ہ کرنے سے یاد کرسکیں۔
اسی طرح درجہ بدرجہ ہر روز ایک کلمہ کا اضافہ کرتارہے یہاں تک کہ اگر سبق طویل اورزیادہ ہوجائے تو دومرتبہ اعادہ سے یاد ہوسکے ۔ بہر حال سبق آہستہ آہستہ