Brailvi Books

راہِ علم
62 - 109
کا بوجھل پن قابل ذکر ہیں ۔ کہا جاتاہے :
 اَلْبِطْنَۃُ تُذْھِبُ الْفِطْنَۃَ
    پیٹ بھر کر کھانا حاضر دماغی کو کم کردیتاہے ۔
حکیم جالینوس سے حکایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ انار میں کثیر منافع ہیں جبکہ مچھلی میں بہت زیادہ نقصانات ہیں مگر تھوڑی سی مچھلی کھالینا ڈھیروں انار کھانے سے بہترہے ۔
 نیز زیادہ کھانے کے نقصانات میں سے ایک بڑی خرابی اتلاف مال ہے اورشکم سیری کے باوجود کھانا توسراسر نقصان کا باعث ہے اور ایسا بندہ آخرت میں عقاب ہی کا مستحق ہے،نیز زیادہ کھانے والا لوگوں میں ناپسند کیا جاتاہے۔
    کھانے میں کمی کرنے کے لیے یہ باتیں قابل ذکر ہیں کہ چربی دار اورروغنی اشیاء کا استعمال رکھا جائے ، لذیذ ونفیس کھانوں کو پہلے کھایاجائے ، بھوکے آدمی کے ساتھ کھانا نہ کھایا جائے ، یہ بات بھی یاد رہے کہ جب زیادہ کھانا کسی غرض صحیح کے لیے ہوتوزیادہ کھانے میں کوئی حرج بھی نہیں مثلاً بندہ زیادہ کھا کر اتنی قوت پیداکرنا چاہتاہے کہ نماز روزہ اوراعمال شاقہ کو احسن طریقے سے ادا کرسکے تو یقینا زیادہ کھانے میں کوئی حرج نہیں ۔
Flag Counter