(۵) قے بھی فاضل رطوبات اوربلغم میں کمی کا باعث بنتی ہے ۔
جو شخص کم کھانے کی عادت بنانا چاہتاہے اسے چاہیے کہ کم کھانے کے فوائد اپنے سامنے رکھے ۔ صحت مند رہنا ، عفت سے متصف ہونا ،ایثار کے مواقعوں کا میسر آنا ، کم کھانے کے فوائد میں سے چند ایک ہیں ۔
فَعَارٌ ثُمَّ عَارٌ ثُمَّ عَارٌ
شَقَاء ُالْمَرْءِ مِنْ اَجَلِ الطَّعَامِ
ترجمہ: شرم !شرم !شرم!بندہ کی بدبختی صرف کھانے کی وجہ سے ہے ۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
ثَلَاثَۃُ نَفَرٍ یُبْغِضُھُمُ اللہُ تَعَالیٰ مِنْ غَیْرِ جُرْمٍ الاَئَکُوْلُ وَالْبَخِیْلُ وَالْمُتَکَبِّرُ
تین افراد ایسے ہیں کہ اگر وہ مزید گناہوں کا ارتکاب نہ بھی کریں تو بھی اللہ تعالیٰ ان کو پسندنہیں فرماتا: (۱) زیادہ کھانے والا (۲)بخیل (۳)متکبر
بندے کو کم کھانے کے فوائدپر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ زیادہ کھانے کے نقصانات پر بھی نظر رکھنی چاہیے۔ ان نقصانا ت میں مختلف امراض کا سامنا اورطبیعت