Brailvi Books

راہِ علم
60 - 109
         فَکَمْ طِیْبٍ یَفُوْحُ وَلاَ کَمِسْکِ 

        وَکَمْ طَیْرٍ یَطِیْرُ وَلاَکَبَازِی
ترجمہ: یوں تو ساری خوشبوئیں مہکتی ہیں مگر مشک کی طرح کوئی خوشبو نہیں مہک سکتی ، اڑتے تو سارے ہی پرندے ہیں مگر باز کی طرح کوئی اورنہیں اڑتا۔
    ایک اورشاعر کہتاہے :
         اَلْفِقْہُ اَنْفَسُ شَئٍی اَنْتَ دَاخِرُہ، 

         مَنْ یَدْرُسُ الْعِلْمَ لَمْ تَدْرُسْ مَفَاخِرُہ،
ترجمہ: علم بڑی نفیس چیز ہے اسے تم جمع کرلو، کیونکہ جو علم حاصل کرلیتاہے اس کے مفاخر اوراسباب شرافت مٹتے نہیں۔
        فَاکْسِبْ لِنَفْسِکَ مَااَصْبَحْتَ تَجْھَلُہٗ 

     فَاَئَوَّلُ الْعِلْمِ اِقْبَالٌ وَآخِرُہ،
ترجمہ: جب تم کسی چیز کے متعلق نہ جانتے ہوتو اپنے لیے اسکی معلومات ضرورحاصل کرو ، بے شک علم کا اول وآخر سعادت ہی سعادت ہے ۔
لذت علم پر جو کچھ لکھا گیا ایک عاقل کو تحصیل علم کی طرف رغبت دلانے کے لے کافی ہے
بلغم کم کرنے کے اسباب
    (۱)فاضل رطوبتیں اوربلغم انسان کے اندر سستی پیدا کرتی ہیں اورتقلیل طعام بلغم کو کم کرنے کا مجرب نسخہ ہے ، ایک قول کے مطابق ستر انبیاء کرام علیہم السلام اس بات پر متفق ہیں کہ کثرت نسیان ، کثرت بلغم سے پیداہوتاہے اورکثرت بلغم زیادہ پانی
Flag Counter