| راہِ علم |
ترجمہ: علم ہی کی بدولت انسان ایسے گنہگار کی شفاعت کریگا جو گناہ کرتے ہوئے دنیا سے گیا اور جہنم کے نچلے طبقے اور برے انجام تک پہنچ چکا ہو۔
فَمَنْ رَامَہ، رَامَ الْمَآرِبَ کُلَّھَا
وَمَنْ حَازَہ، قَدْ حَازَ کُلَّ الْمَطَالِبِترجمہ: جس نے علم کو طلب کیا گویا اس نے تمام تر اغراض ومقاصد کو طلب کر لیا ، پس جس نے علم کو جمع کیا تو گویا اس نے تمام مطالب ومقاصد کو جمع کرلیا۔
ھُوَ الْمَنْصَبُ الْعَالِی فَیَاصَاحِبَ الْحِجَا
اِذَا نِلْتَہ، ھَوِّنْ بِفَوْتِ الْمَنَاصِبِترجمہ: اے صاحب عقل!علم تو ایک بلند پایا منصب ہے جب تو اس منصب کو پالے تو کسی اور منصب کے نہ پانے کا غم نہ ہوگا۔
فَاِنْ فَاتَکَ الدُّنْیَا وَطِیبُ نَعِیْمِھَا
فَغَمِّضْ فَاِنَّ الْعِلْمَ خَیْرُ الْمَوَاھِبِترجمہ: اگر دنیا اور اسکی آسائشیں تجھ سے چھوٹ جائیں تو کوئی بات نہیں ، ان سے آنکھیں پھیرلے کہ تیرے پاس علم ہے جو کہ تمام نعمتوں میں بہترین ہے۔
ایک اورشاعر کہتاہے :
اِذَا مَا اعْتَزَّ ذُوعِلْمٍ بِعِلْمٍ
فَعِلْمُ الْفِقْہِ اَوْلیٰ بِاِعْتِزَازِترجمہ: جب اہل علم کسی علم کے ذریعے عزت حاصل کرے تو پھر علم فقہ بہترین سامان عزت ہے ۔