Brailvi Books

راہِ علم
58 - 109
         سَأُمْلِی عَلَیْکُمْ بَعْضَ مَافِیْہِ فَاسْمَعُوْا 

              فَبِی حَصَرٌ عَنْ ذِکْرِ کُلِّ الْمَنَاقِبِ
ترجمہ: میں تمہیں علم کے چند فضائل لکھواتا ہوں لہذا انہیں غور سے سنو کہ علم کے تمام فضائل ومناقب بیان کرنے سے میں عاجز وقاصر ہوں ۔
        ھُوَ النُّورُوَکُلُّ النُّوْرِ یَھْدِی عَنِ الْعَمَی 

        وَذُو الْجَھْلِ مَرَّ الدَّھْرِ بَیْنَ الْغَیَاھِبِ
ترجمہ: علم تو ایک نور ہے اورہرنور اندھیروں میں راہ دکھاتاہے ، جبکہ جاہل عمربھر جہالت کے اندھیروں میں رہتاہے ۔
         ھُوَ الذِّرْوَۃُ الشَّمَّاءُ تَحْمِی مَنِ الْتَجَا 

        اِلَیْھَا وَیَمْشِی آمِناً فِی النَّوَائِبِ
ترجمہ: علم ایک ایسی بلند پایہ چوٹی ہے جو ہر اس شخص کو پناہ دیتی ہے جو اس سے پناہ طلب کرے ، علم سے متصف شخص ہر قسم کے حادثات وخطرات میں بے خوف وخطر پھرتا رہتاہے
        بِہِ یَنْتَجِیْ وَالنَّاسُ فِیْ غَفَلَاتِھِمْ 

        بِہِ یَرْتَجِیْ وَالرُّوْحُ بَیْنَ التَّرَائِبِ
ترجمہ: جب لوگ غفلت میں پڑے ہوتے ہیں تو بندہ علم کے ذریعے ہی نجات طلب کرتاہے ، حالت نزع میں جبکہ روح سینے کی ہڈیوں تک آپہنچتی ہے بندہ علم کی بدولت مغفرت کی امیدرکھتاہے ۔
         بِہٖ یَشْفَعُ الْاِنْسَانُ مَنْ رَاحَ عَاصِیًا 

        اِلیٰ دَرْکِ النِّیْرَانِ شَرِّ الْعَوَاقِبِ
Flag Counter