Brailvi Books

راہِ علم
54 - 109
	         وَفِی بَلاَءٍ وَشُؤْمٍ کُلُّ ذِی کَسَلِ
ترجمہ: ہر اچھا کام کرنے والے پر رشک کیا جاتاہے جبکہ سست لوگ بلاؤں اورنحوستوں میں گھرے رہتے ہیں۔
مجھے بھی اس سلسلے میں چند اشعار کہنے کا اتفا ق ہواہے :
         دَعِی نَفْسِی التَّکَاسُلَ وَالتَّوَانِی 		         وَاِلاَّ فَاثْبُتِی فِی ذَا الْھَوَانِ
ترجمہ: اے میر ے نفس !سستی اورکاہلی چھوڑدے ،ورنہ یہ رسوائی ہی تیرا مقدر ہوگی۔
         فَلَمْ اَرَ لِلْکُسَالَی الْحَظَّ یُعْطِی 		         سِوَی نَدَمٍ وَحِرْمَانِ الْاَمَانِ
ترجمہ: میں نے آج تک نہیں دیکھا کہ کاہلوں کو کچھ ملا ہو سوائے ذلت ورسوائی اورمحرومی ارمان کے ۔
ایک اورشاعر کہتاہے :
         کَمْ مِنْ حَیَاءٍ وَکَمْ عَجْزٍوَکَمْ نَدَمٍ 		         جَمٍّ تَوَلَّدَ لِلْاِنْسَانِ مِنْ کَسَلِ
ترجمہ: شرمندگی،عجزپن اور ندامت جیسی بہت سی خامیاں انسان کو اپنی سستی کی بدولت ملتی ہیں ۔
         اِیَّاکَ عَنْ کَسَلٍ فِی الْبَحْثِ عَنْ شُبَہٍ 		         فَمَا عَلِمْتَ وَمَا قَدْ شَذَّ عَنْکَ سَلِ
ترجمہ: ازالۂ شبہ کیلئے بحث ومباحثہ کرنے میں سستی سے کام مت لو پس جو تجھے معلوم
Flag Counter