مَنْ شَاءَ اَنْ یَحْتَوِی آمَالَہُ جُمَلاً فَلْیَتَّخِذْ لَیْلَہُ فِی دَرْکِھَا جَمَلاً
ترجمہ: جو یہ چاہتاہے کہ اس کی تمام خواہشیں پوری ہوجائیں اسے چاہیے کہ ان خواہشات کی تحصیل کے لیے رات بھر اپنے کام میں مصروف رہے ۔
اَقْلِلْ طَعَامَکَ کَیْ تَحْظَی بِہٖ ثَمَرًا اِنْ شِئْتَ یَاصَاحِبِی اَنْ تَبْلُغَ الْکَمَلاَ
ترجمہ: اپنے کھانے کو کم کرتاکہ تو فوائد وثمرات میں حصہ پاسکے ، اے میرے دوست! اگر توفضل وکمال کی منزل تک پہنچنا چاہتاہے ۔
مَنْ اَسْھَرَ نَفْسَہ، بِاللَّیْلِ فَقَدْ فَرِحَ قَلْبُہ، بِالنَّھَارِ
ترجمہ: جو راتوں کو جاگتا ہے تو اس کا دن مسرت وخوشی سے گزرتاہے۔
اے عزیز طالب علم !علم کیلئے رات کے اول حصے اورآخری حصے میں مطالعہ کرنا نہایت ضروری ہے کیونکہ مغرب وعشاء کے درمیان کا وقت اورسحری کا وقت دونوں بہت ہی مبارک اوقات ہیں ۔ ایک شاعر کہتاہے :
یَاطَالِبَ الْعِلْمِ بَاشِرِ الْوَرَعَا وَجَنِّبِ النَّوْمَ وَاتْرُکِ الشِّبَعَا