| راہِ علم |
ترجمہ: توعزت کا طلبگار ہے اورپھر رات کو سو بھی جاتاہے ، ارے غافل موتی حاصل کرنے کیلئے پہلے سمندر میں غوطے لگانے پڑتے ہیں ۔
عُلُوُّا الْکَعْبِ بِالْھِمَمِ الْعَوَالِی وَعِزُّ الْمَرْءِ فِیْ سَھَرِ اللَّیَالِی
ترجمہ: رفعت وبرتری کیلئے مضبوط ارادوں کی ضرورت ہے اوربندے کو عزت کا مقام حاصل کرنے کیلئے اپنی راتوں کو بے خواب بنانا پڑتاہے ۔
وَمَنْ رَامَ الْعُلاَ مِنْ غَیْر کَدّ اَضَاعَ الْعُمْرَ فِیْ طَلَبِ الْمَحَالِ
ترجمہ: جو بغیر محنت ومشقت کے بلندیوں کو چھونا چاہتاہے ایسا شخص اپنی عمر کو ایک محال کام کے لیے ضائع کر رہا ہے ۔
تَرَکْتُ النَّومَ رَبِّی فِی اللَّیَالِی لِاَجْلِ رِضَا کَ یَا مَولَی الْمَوَالِی
ترجمہ: اے اللہ جل جلالہ !تیری رضا کی خاطر میں نے راتوں میں سونا ترک کردیا ہے۔
فَوَفِّقْنِی الیٰ تَحْصِیْلِ عِلْمِ وَبَلِّغْنِی اِلیٰ اَقْصَی الْمَعَالِی
ترجمہ: پس مجھے تحصیل علم کی توفیق عطافرما اورمجھے علم وکمال کی اعلیٰ ترین بلندیوں پر فائز فرما۔