| راہِ علم |
ترجمہ: اگر توطبیب سے بدسلوکی کرتا ہے تو پھر اپنی بیماری پر صبر کرنے کیلئے تیار ہوجا ، اوراگر تو اپنے استا دسے بدسلوکی کرتا ہے تو پھر اپنی جہالت پر قناعت کر ۔
حکایت بیان کی جاتی ہے کہ خلیفہ ہارون الرشید نے اپنے لڑکے کو امام اللغۃ اصمعی کے پاس علم حاصل کرنے کیلئے بھیجا،ایک دن ہارون الرشید نے دیکھا کہ اصمعی وضو میں اپنا پیر دھو رہے ہیں اورخلیفہ کا لڑکا پانی ڈال رہا ہے،یہ دیکھ کرخلیفہ نے اصمعی سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے لڑکے کو آپ کے پاس اس لیے بھیجا تھا کہ آپ اسے علم وادب سکھائیں پھر آپ نے وضو کرتے وقت اسے ایک ہاتھ سے پانی ڈالنے اوردوسرے ہاتھ سے پاؤں دھونے کا حکم کیوں نہیں دیا؟
تعظیم کتاب
تعظیم علم میں کتاب کی تعظیم کرنا بھی شامل ہے لہذا طالب علم کو چاہیے کہ کبھی بھی بغیر طہارت کے کتاب کو ہاتھ نہ لگائے ۔
شیخ شمس الائمہ حلوانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے حکایت نقل کی جاتی ہے کہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ میں نے علم کے خزانوں کو تعظیم وتکریم کرنے کے سبب حاصل کیا، وہ اس طرح کہ میں نے کبھی بھی بغیر وضو کاغذ کو ہاتھ نہیں لگایا۔
شیخ شمس الائمہ امام سرخسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا واقعہ ہے کہ ایک مرتبہ آپ کاپیٹ خراب ہوگیا،آپ کی عادت تھی کہ آپ رات کے وقت کتابوں کی تکرار اوربحث ومباحثہ کیا کرتے تھے ، پس اس رات پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے آپ کو سترہ بار وضو کرنا پڑا کیونکہ آپ بغیر وضو تکرار نہیں کیا کرتے تھے ۔