ترجمہ: حق تو یہ ہے کہ استاد کی طرف ایک حرف سکھانے پر تعظیماً ایک ہزار درہم کا تحفہ بھیجا جائے ۔
اے عزیز طالب علم!بے شک جس نے تجھے دینی ضروریات میں سے ایک حرف بھی سکھایا وہ شخص تمہارا دینی باپ ہے ، ہمارے استاد شیخ سدیدالدین شیرازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے مشائخ سے نقل کرتے ہوئے فرمایا کرتے تھے کہ جو شخص یہ چاہتاہے کہ اس کا بیٹا عالم بنے اسے چاہیے کہ تنگ دست فقہاء کی دیکھ بھال کرے ، ان کی عزت وتکریم کرے ، ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کچھ نہ کچھ انہیں دیتا رہے۔ پس اگر اس کا بیٹا عالم نہ ہوا تو اس کا پوتا ضرورعالم ہوگا۔ استاد کی عزت وتکریم میں یہ باتیں بھی شامل ہیں کہ طالب علم کو چاہیے کہ کبھی استاد کے آگے نہ چلے ، نہ استاد کی جگہ پر بیٹھے ، بغیر اجازت کلام میں ابتداء نہ کرے اورنہ ہی بغیر اجازت استاد کے سامنے زیادہ کلام کرے ، جب وہ پریشان ہوں تو کوئی سوال نہ کرے بلکہ وقت کا لحاظ رکھے اور نہ ہی استاد کے دروازے کو کھٹکھٹائے بلکہ طالب علم کو چاہیے کہ وہ صبر سے کام