Brailvi Books

راہِ علم
32 - 109
ترجمہ: وہ چھ چیزیں یہ ہیں : ذکاوت، حرص علم، صبر ، بقدرکفایت مال ، استادکی راہنمائی اورایک طویل زمانہ ۔
شریک درس کاانتخاب کرنا
    طالب علم کو چاہیے کہ وہ کسی ایسے شخص کو اپنا رفیق بنائے جو سخت محنتی ، پرہیزگار ، اورمستقیم الطبع ہو اور کاہل اوربے کار سے دور بھاگے اورزیادہ بولنے والے فسادی اورفتنہ پرور سے دور رہے ۔ ایک شاعر نے کہا:
         عَنِ الْمَرْءِ لَاتَسْأَلْ وَاَبْصِرْقَرِیْنَہُ               فَکُلُّ قَرِیْنٍ بِالْمَقَارِنِ یَقْتَدِی
ترجمہ: جب تو کسی کے احوال جاننا چاہتا ہے تو لوگوں سے اس کے احوال پوچھنے کے بجائے اس کے دوست کے احوال پر نظر رکھ کیونکہ ہر شخص اپنے رفیق کا پیروکارہوتاہے ۔
         فَاِنْ کَانَ ذَا شَرٍّفَجَانِبْہُ سُرْعَۃً 		         وَاِنْ کَانَ ذَاخَیْرٍفَقَارِنْہُ تَھْتَدِی
ترجمہ: پس اگر وہ برا ہو تو فوراًاس سے کنارہ کشی اختیار کرلو، اوراگروہ اچھا ہوتو اسے رفیق بنالوتاکہ تمہیں اس سے رہنمائی ملے ۔
         لَاتَصْحَبِ الْکَسْلَانَ فِیْ حَالَاتِہِ 		         کَمْ صَالِحٍ بِفَسَاد آخَرَ یَفْسُدُ
ترجمہ: کاہل کی صحبت مت اختیار کر و کہ بہت سے نیک لوگ گمراہ لوگوں کی صحبت کی وجہ سے گمراہ ہوگئے ۔
Flag Counter