Brailvi Books

راہِ علم
30 - 109
آئے اورتم اس کو چھوڑ کر کسی اور کے پاس چلے جاؤ تو اس طرح تمہارے علم میں برکت نہیں رہے گی لہذا پہلے دو مہینے تک کسی استاد کے منتخب کرنے کے بارے میں سوچ بچار کرلو اور اس بارے میں کسی سے مشورہ بھی کرنا کہ بعد میں ان سے اعراض کی نوبت نہ آئے اورتمہارے علم میں بھی برکت ہو اورتم اپنے علم سے دوسروں کو بھی فائدہ پہنچا سکو۔''
ثابت قدمی
    اے عزیز طالب علم !تجھے معلوم ہونا چاہیے کہ ثابت قدمی تمام کاموں کی اصل ہے لیکن یہ بہت مشکل عمل ہے جیسا کہ کسی شاعر نے کہا کہ :
         لِکُلٍّ اِلَی شَأْوِالْعُلَا حَرَکَاتُ 		         وَلٰکِنْ عَزِیْزٌ فِی الرِّجَالِ ثَبَاتُ
ترجمہ: بلندیوں تک پہنچنے کی خواہش میں تو ہرانسان حرکت کرسکتاہے لیکن لوگوں کیلئے ثابت قدمی بہت مشکل چیزہے ۔
    کسی نے کہا کہ ایک گھڑی صبر کرلینا سب سے بڑی بہادری ہے ، لہذا ایک طالب علم کے لے ضروری ہے کہ وہ صبر واستقلا ل کے ساتھ ایک استاد کے پاس پڑھتا رہے ، اور اپنی کتابوں کو ثابت قدمی سے پڑھے ۔ کسی بھی کتاب کو ادھورا نہ چھوڑے اورجس فن کو بھی اختیار کرے اس میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرے اورکسی دوسرے فن کو اس وقت تک ہاتھ نہ لگائے جب تک کہ پہلے فن میں پختگی پیدا نہ ہوجائے اورجب طالب علم تحصیل علم کے لئے کسی شہر میں مقیم ہوتو اسے چاہیے کہ بغیر کسی ضرورت کے شہر سے باہر نہ جائے کیونکہ یہ تمام چیزیں تحصیل علم میں خلل پیدا کرتی ہیں اورطالب علم
Flag Counter