Brailvi Books

راہِ علم
25 - 109
ترجمہ: عجیب ترین ہے وہ شخص جو تکبر کرنے کے باعث اپنے آپ کونہیں پہچانتا ، آیا کہ وہ خوش بخت ہے یا کہ بدبخت ۔
         أَمْ کَیْفَ یُخْتَمُ عُمْرُہُ اَوْرُوْحُہُ 		  یَوْمَ النَّوَی مُتَسَفِّلٌ اَوْ مُرْتَقِیْ
ترجمہ: اوراس بات کوبھی نہیں جانتا کہ اس کی عمر وروح کا اختتام کس حالت میں ہوگا،اوریوم وصال وہ علیین میں ہوگا یا کہ سافلین میں سے ۔
         وَالْکِبْرِیَاءُ لِرَبِّنَا صِفَۃٌ بِہِ 		         مَخْصُوْصَۃٌ فَتَجَنَّبَنْھَا وَاتَّقِیْ
ترجمہ:کبریائی تو اللہ عزوجل کی صفت ہے اوراس کے ساتھ مخصوص ہے ،پس اے بندۂ خدا! تو اس چیز سے بچ اورتقوی اختیار کر۔
    امام اعظم رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا :
    عَظِّمُوْا عَمَائِمَکُمْ وَوَسِّعُوْا اَکْمَامَکُمْ
ترجمہ:اپنے عماموں کو بڑا کرواورآستینوں کو وسیع کرو۔
    امام اعظم رضی اللہ عنہ نے یہ بات اس لیے ارشاد فرمائی کہ کوئی شخص علم اوراہل علم کو حقیر نہ جانے ۔
    طالب علم کے لئے یہ مناسب ہے کہ وہ امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی ''کتاب الوصیۃ'' غور سے پڑھے، جس کو انہوں نے یونس بن خالد سمتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کیلئے اس وقت لکھا تھا جب وہ گھر واپس جارہے تھے ۔
'' یَجِدُہُ مَنْ یَطْلُبُہُ ''
ترجمہ: جو اسے تلاش کرے اسے ضرور پالے گا۔
Flag Counter