ترجمہ: اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے ۔
ایک اورحدیث مبارک میں سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
کَمْ مِنْ عَمَلٍ یَتَصَوَّرُ بِصُوْرَۃِ اَعْمَالِ الدُّنْیَا وَیَصِیْرُ بِحُسْنِ النِّیَّۃِ مِنْ اَعْمَالِ الْاٰخِرَۃِ وَکَمْ مِنْ عَمَلٍ یَتَصَوَّرُبِصُوْرَۃِ اَعْمَالِ الْاٰخِرَۃِ ثُمَّ یَصِیْرُ مِنْ اَعْمَالِ الدُّنْیَا بِسُوْءِ النِّیَّۃِ.
ترجمہ: بہت سے اعمال ظاہری طور پر دنیا وی نظر آتے ہیں لیکن حسن نیت کی وجہ سے وہ اعمالِ آخرت بن جاتے ہیں اور بہت سے اعمال ظاہر ی طور پر آخرت کیلئے تصور کیے جاتے ہیں مگر نیت بد کی وجہ سے وہ اعمالِ دنیا میں شمار ہوتے ہیں۔
لہذا طالب علم کیلئے ضروری ہے کہ وہ تحصیل علم سے رضاء الٰہی عزوجل، آخرت کی کامیابی ،اپنے آپ اورتمام جاہلوں سے جہل کو دور کرنے ، دین کو زندہ رکھنے اوراسلام کو باقی رکھنے کی نیت کرے کیونکہ اسلام کی بقا صرف علم ہی کے ساتھ ممکن ہے، اورزہد وتقوی کو بھی جہالت کی حالت میں اختیار نہیں کیا جاسکتا۔