Brailvi Books

راہِ علم
16 - 109
     ھُوَ الْعَلَمُ الْھَادِیْ اِلٰی سَنَنِ الْھُدَی 

ھُوَ الْحِصْنُ یُنْجِی مِنْ جَمِیْعِ الشَّدَائِدِ
ترجمہ : یہی وہ علم ہے کہ جو رشد وہدایت کی راہ دکھاتاہے،یہ وہ قلعہ ہے جو تمام مصائب سے نجات دیتاہے ۔
فَاِنَّ     فَقِیْھًا       وَاحِدًا     مُتَوَ رِّعًا 

اَشَدُّ عَلَی الشَّیْطَانِ مِنْ اَلْفِ عَابِدِ
ترجمہ: بے شک ایک پرہیز گار فقیہ ، شیطان پر ایک ہزار عابد سے زیادہ بھاری ہے ۔
    علم جس طرح تقوی تک پہنچنے کا ذریعہ ہے اسی طرح باقی اوصاف مثلاً سخاوت ، بخل ، بزدلی ، بہادری، تکبر ، عاجزی ، عفّت ، کنجوسی اور اسراف وغیرہاکی پہچان اوران میں تمیز کرنے کا ذریعہ بھی علم ہی ہے ۔مذکور اخلا ق میں سے تکبر ،بخل ، بزدلی اوراسراف حرام وممنوع ہیں لہذا ان اشیاء کے مثبت اورمنفی پہلوؤں سے آگاہی پر ہی ان اشیاء سے بچا جاسکتاہے ۔ پس ہر انسان پر ان اشیاء کے متعلق علم حاصل کرنا فرض ہے ۔
    امام اجل شہید ناصر الدین ابوالقاسم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اخلاق کے موضوع پرایک بہت بہترین کتاب تصنیف کی ہے ،ہر مسلمان کے لیے اس کا مطالعہ کرنا اوراسکے مضامین کو یاد رکھنا بہت ضروری ہے ۔ ۱؎
۱؎مصنف رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی ذکر کردہ کتاب ''کتا ب الاخلاق ''آجکل ناپید ہے ، لیکن اگر کوئی تواضع ، تکبر ، ذلت نفس اوردیگر قلبی امور کے بارے میں آگاہی چاہتاہے تو اسے چاہیے کہ بانی دعوت اسلامی ،شیخ طریقت ،امیر اہلسنت حضرت علامہ مولاناابو بلال محمد الیاس عطارقادری
Flag Counter