Brailvi Books

راہِ علم
101 - 109
ترجمہ:لیکن میں نے اس سے کہہ دیا کہ مجھے چھوڑ دے اوراپنی محبت سے مجھے آزاد کردے کیونکہ میں اب علم حاصل کرنے اور اس کے غوامض کو عیاں کرنے میں مگن ہوں۔
وَلِی فِی طِلاَبِ الْعِلْمِ وَالْفَضْلِ وَالتُّقَی 

غِنًی  عَنْ  غِنَاءِ  الْغَانِیَاتِ  وَ عَرْفِھَا
ترجمہ:اکتساب علم وفضل اورتقویٰ نے مجھے حسین وجمیل عورتوں کے نغموں اورمسحور کن خوشبوؤں سے بے نیاز کردیاہے ۔
علم کو بھول جانے کے اسباب میں سے چند یہ ہیں :
    تردھنیا کھانا، کھٹے سیب کھانا، پھانسی چڑھے کی طرف دیکھنا، قبر کی تختیاں پڑھنا، اونٹوں کی قطار کے درمیان سے گزرنا ، زندہ جوؤں کو یونہی زمیں پر چھوڑدینا ، گدی پر پچھنے لگوانا ، یہ تمام باتیں نسیا ن کو پیدا کرتی ہیں۔
Flag Counter