ترجمہ:یہی وہ عمل ہے جو فکر وغم کو دورکرتاہے ، اسکے علاوہ دیگر کاموں کا کوئی اعتبار نہیں
حضرت امام اجل نجم الدین عمر بن محمد نسفی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ایک مرتبہ اپنی اُمِّ ولد لونڈی سے فرمایا :
سَلاَمٌ عَلیٰ مَنْ تَیَّمَتْنِی بِطَرْفِھَا
وَلَمْعَۃِ خَدَّ یْھَا وَلَمْحَۃِ طَرْفِھَا
ترجمہ:سلام اس پر کہ جس کے رخساروں کی شادابی اورنگاہوں کی وجاہت نے مجھے گروید ہ بنا لیا ہے ۔
سَبَتْنِی وَاَصْبَتْنِی فَتَاۃٌ مَلِیْحَۃٌ
تَحَیَّرْتِ الْاَوْھَامُ فِی کُنْہِ وَصْفِھَا
ترجمہ:ایک خوبصورت ماہ جبیں نے مجھے اپنے عشق میں گرفتار کرلیا ہے کہ جس کے اوصاف کی حقیقت دیکھ کر عقلیں بھی حیران ہیں۔
فَقُلْتُ ذَرِیْنِی وَاعْذُرِیْنِی فَاِنَّنِی
شُغِفْتُ بِتَحْصِیْلِ الْعُلُوْمِ وَکَشْفِھَا