عبادت میں لگتا نہیں دِل ہمارا
ہیں عصیاں میں بَدمست ہم یاالٰہی (وسائلِ بخشش)
نمازِتَراویح کو جماعت سے ادا کرنے کا حکم
سوال : کیا نمازِ تَراویح باجماعت ادا کرنا ہر ایک کے لیے سُنَّتِ مُؤَکَّدہ ہے ؟
جواب : تَراویح کی جماعتسُنَّتِ مُؤَکَّدہ عَلَی الْکِفَایہ ہے یعنی اگر چند لوگوں نے جماعت کے ساتھ ادا کر لی تو سب کی طرف سے سُنَّت ادا ہو گئی اَلبتہ بغیر شَرعی مجبوری کے تَراویح کی جماعت کو تَر ک نہیں کر نا چاہیے کہ فقہائے کِرامرَحِمَہُمُ اللّٰہ ُالسَّلَام فرماتے ہیں : تراویح کی جماعت سُنَّتِ مُؤَکَّدہ عَلَی الْکِفَایہ ہے ۔ اگر مسجد کے سارے لوگوں نے چھوڑ دی تو سب اِساءَت کے مُرتکِب ہوئے (یعنی بُرا کیا) اور اگرچند اَفراد نے باجماعت پڑھ لی تو تنہا پڑھنے والا جماعت کی فضیلت سے محروم رہا ۔ (1)
غیر شرعی لباس سِینا کیسا؟
سوال : غیر شرعی لباس سِینا کیساہے ؟
جواب : غیرشرعی لباس کا سِینا مکروہ ہے کیونکہ یہ معصیت پر مدد کرنا ہے اور مسلمانوں کو نیکی وپرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کاحکم دیا گیا ہے نہ کہ گناہ کے کاموں میں جیسا کہ خُدائے رَحمٰن عَزَّ وَجَلَّ کا فرمانِ عالیشان ہے :
________________________________
1 - ھِداية ، کتاب الصلوة ، باب النوافل ، ۱ / ۷۰ دار احیاء التراث العربی بیروت