Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط42: درزیوں کے بارے میں سُوال جواب
74 - 81
 چونکہ قرآنِ مجید سُنا جاتا ہے اور قرآنِ کریم اپنے سُننے والے کی قیامت کے دن شفاعت کرے گاچنانچہ 
روزہ اور قرآن قیامت کے دن شَفاعت کریں گے 
مدینے کے سُلطان ، رَحمتِ عالمیانصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ فَرحت نشان ہے  : روزہ اور قرآن بندے کے لیے قیامت کے دن شَفاعت کریں گے ۔ روزہ عَرض کرے گا : اے ربّ ِکریمعَزَّوَجَلَّ!میں نے کھانے اور خواہشوں سے دن میں اِسے روک دیا ، میری شَفاعَت اِس کے حَقّ میں قَبول فرما ۔ قرآن کہے گا : میں نے اِسے رات میں سونے سے باز رکھا ، میری شَفاعَت اِس کے لئے قَبول کر ۔ پس دونوں کی شفاعتیں قبول ہوں گی ۔  (1) 
اِس حدیثِ پاک کے تحت مُفَسّرِشہیر ، حکیمُ الاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان فرماتے ہیں : یعنی روزہ اِفطار کرکے اس کی طبیعت آرام کی طرف مائل ہوتی تھی ،  ہاتھ پاؤں میں سُستی پھیل جاتی تھی کہ نمازِ عشاء کی اذان کی آواز سنتے ہی تَراویح میں مجھے (قرآن کو) سننے آجاتا تھا لہٰذا یہاں تَراویح پڑھنے والے مُراد ہیں ، تہجد والے ہی مُراد نہیں کیونکہ تہجد تو سال بھر پڑھی جاتی ہے یہاں خُصُوصیت سے رَمَضان کا ذِکر ہے ۔ (2) 



________________________________
1 -    مُسندِ امام احمد ، مسند عبدالله  بن عمرو بن العاص ، ۲ / ۵۸۶ ، حدیث : ۶۶۳۷ 
2 -    مراٰة المناجیح ، ۳ / ۱۳۹