Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط42: درزیوں کے بارے میں سُوال جواب
71 - 81
داخِل ہو گیا ۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس  کی َبرکت سے میری زندگی میں مَدَنی اِنقلاب بَرپا ہوگیا ۔  ماموں زاد بھائی کی اِنفرادی کوشش کی بَرَکت سے مَدَنی قافلے میں سفر کی بھی سعادت حاصِل ہوئی ۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  عاشقانِ رسول کی صحبت کی بَرَکت سے میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگیا اور تادمِ بیان جامعۃُ المدینہ میں دَرسِ نظامی (یعنی عالم کورس) کے دَرَجہ ثانیہ کا طالبِ علم ہوں ۔ اللہ تعالیٰ میری مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کو ہمیشہ نظرِ بَد سے محفوظ رکھے کہ اِس کی بَرَکت سے مجھ جیسا بَدکردار شخص بھی عزَّت وآبرو کے ساتھ علمِ دِین حاصِل کرنے میں مشغول ہو گیا ۔ 
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے !ایسا دَرزی جو فیکٹری میں سِلائی کا کام کرتا تھااور گناہوں سے لَت پَت تھا لیکن  جب عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوا تواس مَدَنی ماحول کی بَرکت سے اسے گناہوں سے توبہ کرنے اور نیکیاں کرنے کی توفیق مل گئی اور اس نے دَرسِ نظامی یعنی عالم کورس شروع کر دیا اور دَرَجۂ ثانیہ تک پہنچ گیا ۔ آپ بھی ہمت کیجئے اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کے ساتھ وابستہ ہوجائیے  ۔ 
اے بیمارِ عصیاں تو آ جا یہاں پر
                        گناہوں کی دیگا دوا مَدَنی ماحول	 (وسائلِ  بخشش)