Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط42: درزیوں کے بارے میں سُوال جواب
70 - 81
 چھیڑخانی کرنا ، ماں باپ کو سَتانا ، اَلغرض وہ کون سی بُرائی تھی جو مجھ میں نہ تھی ۔  میری بَداَعمالیوں سے تنگ آ کر میرے گھر والوں نے مجھے بابُ المدینہ ( کراچی) بھیج دیا ۔ میں نے بابُ المدینہ (کراچی) کے ایک کارخانے میں مُلازمت اِختیار کر لی ، وہاں لڑکیاں بھی کام کرتی تھیں ، اس لئے میری عادتیں مزید بگڑ گئیں ۔  میں اس قَدَربُرا بندہ تھا کہ کبھی کبھی توخود اپنے آپ سے گِھن آتی تھی ۔ ایک روز مجھے پتا چلا کہ میرے ماموں زاد بھائی دعوتِ اسلامی کے جامعۃُ المدینہ (گلستانِ جوہر کراچی) میں دَرسِ نظامی کر رہے ہیں ۔ میں ان سے ملنے پہنچا تو وہ اِنتہائی پُرتپاک طریقے سے مجھ سے ملے ، انہوں نے اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے  مجھے دعوتِ اسلامی کے سُنَّتوں بھرے اِجتماع کی دعوت پیش کی جو میں نے قبول کر لی ۔ جب میں اِجتِماع میں حاضِرہوا تو وہاں مجھے کسی نے مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ رَسائل ”  بڈھا پجاری “اور  ” کفن چور کے اِنکشافات“تحفے میں دئیے  ۔ 
میں نے قیام گاہ پر آکر جب وہ پڑھے تو پہلی بار اِحساس ہوا کہ میں اپنی زندگی بَرباد کر رہا ہوں ۔  میں نے اُسی وقت گناہوں سے توبہ کی اور پنج وقتہ باجماعت نماز پڑھنے کی نیَّت کر لی اور ہرجُمعرات پابندی کے ساتھ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ ، محلہ سوداگران ، پُرانی سبزی منڈی ، بابُ المدینہ (کراچی) میں ہونے والے سُنَّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت کرنے لگا اور سِلسلۂ عالیہ ، قادریہ ، رضویہ ، عطّاریہ میں بھی