Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط42: درزیوں کے بارے میں سُوال جواب
69 - 81
میں نیچی نگاہیں رکھوں کاش اکثر
                   عطا کر دے شرم و حیا یاالٰہی	 (وسائلِ  بخشش)
زنانہ سِلائی کرنے والوں کے لیے بَدنگاہی سے بچنے کی یہ صورت  ہو سکتی ہے کہ یہ خود ناپ  لینے کے بجائے  سلے ہوئے کپڑوں  سے ناپ کی تَرکیب بنائیں یاپھر اپنے گھر کی کسی اسلامی بہن کے ذَریعے ناپ لے لیاکریں ۔ اپنے آپ  کو بَدنگاہی سے بچانے ، آنکھوں کا قفلِ مدینہ لگانے ، گناہوں سے پیچھا چھڑانے اورنیکیوں کا حَریص بنانے کا ایک بہترین ذَریعہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول  کے ساتھ وابستہ ہونا بھی ہے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  مَدَنی ماحول کی بَرکت سے نہ جانے کتنوں کی زندگیوں میں مَدَنی اِنقلاب بَرپا ہو گیا اور وہ گناہوں کے گھٹا ٹوپ اندھیروں سے نکل کر نیکیوں کی شاہراہ پرگامزن ہو چکے ہیں آپ کی تَرغیب و تحریص کے لیے ایک دَرزی اسلامی بھائی کی مَدَنی بہار پیشِ خدمت ہے  :  
غافل دَرزی کی توبہ
ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے  :  میں جن دِنوں پنجاب میں دَرزی کا کام کرتاتھا ، میرا کِردار مَعَاذَ اللہ اِنتہائی خَراب تھا ، نَماز کی بالکل توفیق نہ تھی ، لڑائی بھڑائی تقریباً روزہ مَرّہ کا معمول تھا ، جھوٹ ، غیبت ، وعدہ خِلافی ، غصَّہ ، گالم گلوچ ، چوری ، بَدنگاہی ، فلمیں ڈرامے دیکھنا ، گانے باجے سُننا ، راہ چلتی لڑکیوں کو