سیِّدُنا آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو قربانی کا بکرا کیوں بنایا؟
جواب : ایسا کہنا صَریح کفر ہے ۔ اِس قولِ بدتر اَز بَول میں اللہ پاک پر بھی اِعتراض ہے اور حضرتِ سیِّدُنا آدم صَفِیُّ اللہ عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی بھی گستاخی ۔
کپڑوں کی سِلائی کی اِبتدا
سوال : دَرزی کا کام کس نبی عَلَیْہِ السَّلَام کے دور سے چلا آ رہا ہے ؟نیز سب سے پہلے سِلے ہوئے کپڑے کس نے پہنے ہیں؟
جواب : دَرزی کا کام حضرتِ سیِّدُنا اِدریس عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے دور سے ہوا اور آپ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ہی سب سے پہلے لباس سِیا اور سِلا ہوا لباس پہنا ۔ تفسیرِ کبیر میں ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا اِدریس عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام وہ پہلی ہستی ہیں جنہوں نے کپڑا سِیا اور سِلا ہوا لباس پہنا ۔ اس سے قبل لوگ لباس کے لیے کھالیں وغیرہ اِستعمال کرتے تھے ۔ (1) حضرتِ سیِّدُنا اِدریس عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام جب کپڑے میں سُوئی داخِل کرتے تو اللہ پاک کی تسبیح فرماتے اور جب کپڑے سے سُوئی باہر نکالتے تو اللہ پاک کی حمد بجا لاتے ۔ (2)
دَرزی کا پیشہ اِختیار کرنا کیسا؟
سوال : دَرزی کا پیشہ اِختیار کرنا کیسا ہے ؟
________________________________
1 - تفسیرِکبیر ، پ۱۶ ، مریم ، تحت الآیة : ۵۶ ، ۷ / ۵۵۰ داراحیاء التراث العربی بیروت
2 - تفسیر المحرر الوجیز ، پ۱۷ ، الانبیاء ، تحت الآیة : ۸۵ ، ۴ / ۹۵ دار الکتب العلمية بیروت