ہے ؟حاشا! (ہرگز نہیں ) اگر کہے گا (تو) سخت گستاخ و مَردود و ناسزا ومستحقِ عذاب و تعزیر و سزا ہو گا ۔ جب یہاں یہ حالت (یعنی عام باپ بیٹوں کا یہ مُعامَلہ ) ہے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رِیس کر کے اَنبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی شان میں ایسے لفظ کا بکنے والا کیونکر سخت شدید و مَدید عذابِ جہنَّم وغَضَبِ اِلٰہی کا مستحق نہ ہوگا ۔ وَالْعِیَاذُ بِاللہِ تَعَالٰی ۔ اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُرَبِّ الْعِزَّت نے مزید آگے چل کر یہ نقل فرمایا ہے کہ امام اَبُو عبدُ اللہ محمد عبدری اِبنُ الحاج مَدخَل میں فرماتے ہیں : ہمارے عُلَماء رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی فرماتے ہیں کہ جو شخص اَنبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام میں سے کسی نبی کے بارے میں غیرِتلاوت و حدیث میں یہ کہے کہ انہوں نے نافرمانی یا خِلاف ورزی کی تو وہ کافر ہے ۔ اس (طرح کی باتوں) سے ہم خدا کی پناہ مانگتے ہیں ۔ (1)
آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام گندُم نہ کھاتے تو...؟
سوال : یہ کہنا کیسا ہے کہ آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام گندم نہ کھاتے تو ہم بَد بخت نہ ہوتے ؟
جواب : ایسا کہنا کُفر ہے ۔ (2)
آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کوقربانی کا بکرا کہنا کیسا؟
سوال : یہ کہنا کیسا کہ جب اللہ پاک نے آدمیوں کو دُنیا میں بسا نا ہی تھا تو پھرحضرتِ
________________________________
1 - فتاویٰ رضویہ ، جزء : ب ، ۱ / ۱۱۱۹-۱۱۲۰ رضا فاؤنڈیشن مرکز الاولیا لاہور
2 - فتاویٰ هندیة ، کتاب السیر ، الباب التاسع فی احکام المرتدین ، ۲ / ۲۶۵ دار الفکر بیروت