Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط42: درزیوں کے بارے میں سُوال جواب
61 - 81
	 سے زیادہ نہیں دی جائے گی ۔  () 
اُجرت پوری لینے کے باوجود ناقص میٹریل لگانا دھوکے بازی کے زُمرے میں بھی  آتاہے اورمسلمان کی یہ  شان نہیں کہ وہ چند روپوں کی خاطر ایسے فعل  کا  اِرتکاب کرے ۔  
ہائے ! نافرمانیاں ، بَدکاریاں ، بے باکیاں
آہ! نامے میں گناہوں کی بڑی بھرمار ہے 	 (وسائلِ  بخشش)
کام کے دَوران اذان کا جواب دینے کا حکم
سوال : بعض اوقات کام  بہت زیادہ ہوتا ہے ، ایسی صورت میں اذان کے وقت کام روک دیں یا جاری رکھیں؟  
جواب : صَدرُالشَّریعہ ، بَدرُالطَّریقہ حضرتِ علّامہ  مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِیفرماتے ہیں : جب اذان سنے تو جواب دینے کا حکم ہے ۔ (1)  جب  اَذان ہو تو اتنی دیر کے ليے سلام کلام اور جوابِ سلام ، تمام اَشغال مَوقوف کر دے یہاں تک کہ قرآنِ مجید کی تِلاوت میں اَذان کی آواز آئے تو تِلاوت موقوف کر دے اور اَذان کو غور سے سُنے اور جواب دے ۔ یوہیں اِقامت میں ۔  (2) دَورانِ اذان  چلنا ، پھرنا ، کوئی چیز اُٹھانا ، رکھنا ، چھوٹے بچّوں سے کھیلنا



________________________________
1 -     فتاویٰ ھندیه ، کتاب الاجارة ، الباب الحادی والثلاثون فی الاستصناع…الخ ، ۴ / ۵۲۰ 
2 -    بہار شریعت ، ۱ / ۴۷۲ ، حصہ : ۳ 
3 -    بہارِ  شریعت ، ۱ / ۴۷۳ ، حصہ : ۳