Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط42: درزیوں کے بارے میں سُوال جواب
56 - 81
 رقم اور سوٹ سی کر دینے کا وقت  دونوں طے ہوجائیں اور اگر دَرزی نے مُقَرَّرہ تاریخ تک سی کر  نہ دیا تو وہ زائد رقم کا مستحق نہ ہوگا بلکہ اس وقت سِلائی کے جو عام ریٹ ہونگے انہی کا وہ مستحق ہو گا جیسا کہ بہارِ شریعت میں ہے  : دَرزی سے کہا اگر آج سی کر دیا تو ایک روپیہ اور کل دیا تو آٹھ آنے ، اس نے آج ہی سی کر دے دیا تو ایک روپیہ دینا ہو گا اور دوسرے دن دے گا تو اُجرتِ مِثل (یعنی وہ مزدوری جو اس کام کے کرنے والے کوعام طور پر دی جاتی ہے وہ ) واجب ہو گی جو آٹھ آنے سے زیادہ نہ ہوگی ۔ (1) 
اَرجنٹ  کپڑوں  کی وجہ سے  دوسروں کے کپڑے لیٹ کرنا
سوال : بعض اوقات دَرزی  کام کے دَوران کسی سے زیادہ (Extra) پیسے لے کر اس کے کپڑے جلدی (Urgent) سی دیتے ہیں جس کی وجہ سے دوسرے لوگوں کے کپڑے لیٹ ہوجاتے ہیں ۔ اس  کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ 
جواب : اس کی چند صورتیں ہو سکتی ہیں :  (۱) دَرزی نے اپنے پاس کچھ زائد کاریگر رکھے ہیں جو urgent کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے طے شُدہ کاموں میں حَرج نہیں ہوتا تو اِس طرح کا order لینے میں حَرج نہیں ۔  (۲) کاریگر تو زائد نہیں لیکن دَرزی کے پاس  اِضافی کام کی گنجائش ہے تب بھی اِس طرح کا order لینے میں حَرج نہیں (۳) دَرزی اپنے کاریگروں سے اِضافی مُعاوضے پر زائد وقت طے کر 



________________________________
1 -    بہارِ  شریعت ، ۳ / ۱۶۳ ، حصہ : ۱۴