Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط42: درزیوں کے بارے میں سُوال جواب
55 - 81
 کپڑے  واپس لینا بُھول جاتے ہیں ایسی صورت میں دَرزی کو کیا کرنا چاہیے ؟
جواب : دونوں صورتوں میں جب تک ان کپڑوں کا مالک نہ آئے ، درزی انہیں حفاظت کے ساتھ اپنے پاس رکھے کہ یہ کپڑے دَرزی کے پاس وَدیعت یعنی اَمانت ہیں  اور اَمانت کو حفاظت کے ساتھ رکھنا ضَروری ہوتا ہے یہاں تک کہ اس کا مالک آ جائے  ۔ چنانچہ صَدرُ الشَّریعہ ، بَدرُالطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : وَدیعت رکھنے والا غائِب ہو گیا ، معلوم نہیں زندہ ہے یا مَرگیا تو وَدیعت کو محفوظ ہی رکھنا ہو گا ، جب موت کا علم ہو جائے اور وُرَثہ بھی معلوم ہیں ، وُرَثہ کو دے دے ، معلوم نہ ہونے کی صورت میں وَدیعت کو صَدقہ نہیں کر سکتا اور لُقطہ میں مالک کا پتا نہ چلے تو صَدقہ کرنے کا حکم ہے ۔ (1) لہٰذا مشورہ یہ ہے کہ  جس سے کپڑے لیں تو اس کا فون نمبر اور پتہ وغیرہ بھی نوٹ کر لیں تاکہ تاخیر کی صورت میں پہنچایا جاسکے  ۔ 
جلدی سوٹ سِلائی کرنے   کی اُجرت زیادہ  لینا؟
سوال : دَرزیوں کی سِلائی کے ریٹ عموما ً مُقَرَّر (Fixed) ہوتے ہیں لیکن اگر کوئی گاہک جلدی (Urgent) بنوانا چاہے تو اس سے طے شُدہ ریٹ سے زائد لے کر سوٹ بنا دیتے ہیں ، ان کا ایسا کرنا کیساہے ؟ 
جواب : دَرزیوں کازائد رقم لے کر جلدی (Urgent) سوٹ بنا کر دینا جائز ہے  جبکہ زائد



________________________________
1 -    بہارِ  شریعت ، ۳ / ۳۸ ، حصہ : ۱۴