مِرے اَخلاق اچھے ہوں ، مِرے سب کام اچھے ہوں
بنا دو مجھ کو تم پابند سُنَّت یارسولَ اللّٰہ (وسائلِ بخشش)
سوٹ دَرزی کے پاس سے گم ہوجائے تو ؟
سوال : اگرگاہک (Customer) کا سوٹ دَرزی سے گم ہو جائے تو کیا اسے تاوان (یعنی جرمانہ) دینا پڑے گا؟
جواب : دَرزی نیک و پرہیز گار ہے تو اس پر ضَمان (یعنی تاوان ) واجب نہیں اور اگرفاسق ہے تو اس پر ضَمان واجب ہوگا اور اگر اس کی پرہیز گاری کے بارے میں معلوم ہی نہیں تو آدھے سوٹ کا تاوان واجب ہو گا ۔ چنانچہ اعلیٰ حضرت ، امام اہلسنَّت مولانا شاہ امام احمد ضا خانعَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن کے فرمان کا خُلاصہ ہے : جمہور اَئمۂ مُتاخرین کے نزدیک اگر اَجیر نیک و پرہیزگار ہے تو اس پر ضَمان نہ ہوگا اور اگر فاسق ہے یعنی نیک و پرہیز گا ر نہیں تو اس پر ضَمان واجب ہوگا اور اگر اَجیر کی پرہیز گاری کے بارے میں معلوم نہیں تو نصف ضَمان واجب ہو گا اور باقی نصف ساقِط ہوجائے گا (یعنی چھوڑ دیا جائے گا) ۔ (1)
گاہک دَرزی سے کپڑے لینے نہ آئے تو ؟
سوال : گاہک دَرزی کے پاس سِلائی کے لیے کپڑا دے جاتا ہے اور پھر طویل عرصے تک لینے کے لیے نہیں آتا ، یوں ہی بعض لوگ ناپ کے لیے دئیے گئے پُر انے
________________________________
1 - فتاویٰ رضویہ ، ۱۹ / ۵۷۳ملخصاً