Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط42: درزیوں کے بارے میں سُوال جواب
45 - 81
آپ اگر عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کے ساتھ وابستہ ہوکرنمازوں کی پابندی کریں گے اور زبان کو سلیقے سے چلائیں گے تو آپ کے گاہک  آپ سے مطمئن رہیں گے کہ یہ نیک آدمی ہے ، اس کے چہرے پر نیکیوں کا نُور ، داڑھی کی بہار اور سر پر عمامے شریف کا تاج ہے ، یہ جھوٹ نہیں بول سکتا ۔  یوں اِعتماد کی فَضا قائم رہے گی اور اگر آپ قینچی کی طرح زبان  چلائیں گے تو  کوئی بھی آپ کی بات پر یقین نہیں کرے گا ۔ 
گاہک سے کیا گیا وعدہ پورا  نہ کرنے کے بارے میں حکم
سوال : دَرزی حضرات عیدین یا شادی بیاہ  کے مَواقع پر گاہکوں (Customers) سے سِلائی کے لیے  کپڑے  وُصُول کرلیتے ہیں اور  واپسی کا وقت  بھی دے دیتے ہیں حالانکہ انہیں  یقین ہوتا ہے کہ مُقَرَّرہ وقت پر کپڑے  نہیں دے سکیں گے ، ایسی صورت میں گاہکوں (Customers) کوبار بار دھکے کھلانا کیساہے ؟  
جواب : عیدین اور شادی بیاہ کے مَواقع پرایسا بہت ہوتاہے ۔ بے چارے دَرزی لالچ کے مارے بہت سے آرڈرز لے لیتے ہیں لیکن جب دینے کا وقت آتاہے تو مختلف حیلے بہانوں سے گاہکوں کو ٹَرخانے کی کوشش کرتے  ہیں ۔  گاہک  مطمئن ہوتے ہیں کہ وقتِ مُقَرَّرہ پرانہیں کپڑے تیارمل جائیں گے لیکن جب لینے کے لیے جاتے ہیں تواب انہیں’’صبح کو آجانا ، شام کو آجانا ، کل آ جانا‘‘وغیرہ وغیرہ جملے کہہ کر ٹالنے کی کوشش کی جاتی ہیں جس سے گاہکوں کو شدید تکلیف کا سامنا