کسی اور طریقے سے (مَثَلاً اوپر کپڑا وغیرہ سی کر) چہرہ چھپا دیں ۔
اگر کپڑوں پر کسی عورت کی تصویر بنی ہوئی ہے تو فقط چہرہ چھپانے سے کام نہیں چلے گا بلکہ عورت کے دِیگر مَحاسن جیسے مختلف اَعضاء کا اُبھار وغیرہ بھی چھپانا ہوگا کہ اس میں ان کی بھی نُمائش ہوتی ہے ۔ اِسی طرح اگر مَرد کی تصویر میں سے چہرہ چھپا دیا مگر ٹائٹ پینٹ کے ذَریعے اس کا پچھلا حصّہ نُمایاں دِکھایا گیا ہو تو اس کو بھی چھپانا ہو گا ، بہتر یہی ہے کہ ہمارا لباس سادہ اور سُنَّتوں کا آئینہ دار ہو ۔
سُنَّتوں کا ہو عطا دَرد مسلمانوں کو
دُور فیشن کی ہو بھرمار رَسُولِ عربی (وسائلِ بخشش)
تاخیر کی صورت میں گاہک کو کیسے مطمئن کریں؟
سوال : بعض اوقات حالات خراب ہونے کی وجہ سے کسی گاہک (Customer) کا کام مُؤَخَّر (Delay) ہو جائے تو وہ سمجھتا ہے کہ دُکاندار نے اس کے ساتھ جھوٹ بولا ہے لہٰذا ایسا طریقہ بتا دیجئے کہ جھوٹ بھی نہ ہو اور گاہک بھی مطمئن ہو جائے ؟
جواب : جب آپ نے گاہک (Customer) سے کام لیا اور اسے کہا کہ میں فُلاں تاریخ پر آپ کو دے دوں گا ۔ اس پرآپ اپنے دِل پر اچھے طریقے سے غور کر لیجئے کہ اس میں آپ کی نیت کیا ہے ؟ مثلاً آپ نے یکم محرم الحرام کو کپڑا سینے کے لیے لیا اور گاہک سے کہا کہ 15 محرم الحرام کو آپ کے حوالے کر دوں گا ۔ اب