Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط42: درزیوں کے بارے میں سُوال جواب
42 - 81
 کرتے ہیں تو ان سے  لاکھ دو لاکھ روپیہ پیشگی (Advance) بھی لیتے ہیں ۔  کیا تیار شُدہ مال کی سپردگی (Delivery) سے پہلے لی جانے والی رقم اِستعمال کی جا سکتی  ہے ؟  
جواب : اِس اُجرت کو اِستعمال کر سکتے ہیں ۔ جس طرح اُدھار چیز خریدنے والا اپنی شے اِستعمال کر سکتا ہے اِسی طرح پیشگی (Advance) رقم لینے والا بھی اس رقم کو اپنے صَرف میں لا سکتا ہے کہ پیشگی اُجرت لینے سے ملکیت ثابت ہوجاتی ہے اور اس میں تَصَرُّف جائز ہوتا ہے  ۔ 
تَصاویر والے لباس پہننا کیسا؟
سوال :  بعض لوگوں    کے کپڑوں پرتَصاویر بنی ہوئی ہوتی  ہیں یہ جائز ہے یا ناجائز؟ 
جواب : جانداروں کی تَصاویر والے کپڑے پہننے کی شرعاً  اِجازت نہیں ۔ صرف چہرے کی تصویر ہو تو بھی ناجائز ہے جیسے آج کل نوجوان ایسی  شرٹیں اِستعمال کرتے ہیں جن کے سینے یا پشت پر کسی اَداکارہ ، کھلاڑی یا شیر وغیرہ کا چہرہ بنا ہوتا ہے ۔ ہاں! بے جان چیزوں جیسے جہاز ، گاڑی  یا پودوں وغیرہ کی تصویر بنی ہوتو اس میں حَرج نہیں ۔  وہ اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں بھی اِحتیاط فرمائیں جو اپنے بچوں کو بابا سُوٹ پہناتے  ہیں ۔  اگر  ایسی تصویر والا  کوئی سُوٹ لے لیا ہے تو پھولوں والے اسٹیکرز  لے کر ان کے چہرے پر اِستری کے ذَریعے پریس کر کے  چسپاں کر دیں  تو اس سے  چہرہ بھی چھپ جائے گا اور خوبصورتی  بھی برقرار  رہے گی یا