Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط42: درزیوں کے بارے میں سُوال جواب
40 - 81
جیساکہ دَرزی حضرات عموماً کام کے وقت گلے میں ڈالتے ہیں ، اِسی طرح  ڈاکٹر حضرات بھی  اپنے گلے میں اسٹین تھواسکوپ (Stenthoscope) لٹکائے  رکھتے ہیں تو اِس میں کوئی حَرج نہیں ۔ 
خالی قینچی چلانے سے گھر میں لڑائی ہونے کی حقیقت
سوال :  خالی قینچی چلانے سے گھر میں لڑائی ہوجاتی ہے اس  کی کیا حقیقت ہے ؟  
جواب : خالی قینچی چلانے سے گھر میں لڑائی جھگڑا ہوجاتا ہے  ایسا سننے میں تو بہت آتا ہے لیکن دیکھنے میں کبھی نہیں آیا کہ کسی نے خالی قینچی چلائی ہو تو لڑائی جھگڑا ہو گیا ہو ۔  اَلبتہ ہر ایک کے آگے زبان چلانے سے لڑائی جھگڑے ہونے کے بہت سارے واقعات مل سکتے ہیں ۔ ایسی عجیب وغریب باتیں عموماً عورتوں ہی سے صادِر ہوتی ہیں جن کا کہیں وُجُود نہیں ہوتا ۔  بہرحال اِس قسم کی  باتیں محض توہمات اور بَدشگونی کا پلندہ ہوتی  ہیں ، ان پرنہ تو  خود یقین کرنا چاہیے اور  نہ ہی انہیں  لوگوں میں پھیلانا چاہیے ۔ حدیثِ پاک میں ہے نبیٔ اکرم ، نورِ مجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم کے سامنے بَدشگونی کا ذِکر ہوا ۔  تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمنے فرمایا :  فال اچھی چیز ہے اور بُرا شگون کسی مسلمان  کو واپس نہ کرے (یعنی کہیں جارہا تھا اور بُرا شگون ہوا تو واپس نہ آئے ، چلا جائے ) جب کوئی شخص ایسی چیز دیکھے جو ناپسند ہے یعنی بُرا شگون پائے تویہ کہے  : اَللّٰھُمَّ لَا یَأتِیْ بِالْحَسَنَاتِ اِلَّا اَنْتَ وَلَا یَدْفَعُ السَّیِّاٰتِ اِلَّا اَنْتَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوّۃَ اِلَّا بِکَ     یعنی اے اللہتیرے سِوا کوئی