کپڑا بچا کر اُجرت کی کمی پوری کرنا کیسا؟
سوال : بسااوقات دَرزیوں میں سے کسی ایک پارٹی کے ساتھ آرڈر طے ہو رہا ہوتا ہے تو دوسری دَرزی پارٹی آکرکم ریٹ پر آرڈر لے لیتی ہے مگر وہ کٹنگ میں فرق کرتے ہوئے کچھ کپڑا بچا کراپنی کمی کو پورا کر لیتی ہے ان کا ایسا کرنا کیساہے ؟
جواب : پہلی بات تو یہ ہے کہ جب ایک پارٹی سے بات چیت چل رہی ہوتو اس دَوران دوسری پارٹی کو بیچ میں نہیں آنا چاہئے ۔ ہاں !اگر ان کی بات نہ بن سکے تو اب دوسری پارٹی بات چیت کر سکتی ہے ۔ دوسری بات یہ ہے کہ دوسری پارٹی کا کم ریٹ پرآرڈر لے کرکٹنگ میں فرق کرتے ہوئے کپڑا بچا کراپنی کمی کو پوراکرنا شَرعاجائزنہیں کیونکہ اگروہ کٹائی میں اس طرح فرق کرے کہ مطلوبہ اَوصاف کے مُطابق چیزہی تیار نہ ہو تو اس صورت میں اس پر کپڑے کا تاوان دینا لازم ہے کیونکہ تَعَدّی (زیادتی) پائی گئی اور اگر کپڑا مَطلوبہ اَوصاف کے مُطابق تیار کربھی دے تو بھی بچا ہوا کپڑا شَرعاً وہ مالک ہی کی مِلک میں باقی رہتاہے اور مالِک کو بتائے بغیر اُسے رکھ لیناغَصْب ہے ۔ ہاں!جب مالک کی طرف سے بچا ہوا کپڑا لینے کی صَراحۃً یا دَلالۃً اِجازت ہو یا پھروہاں کاعُرف ہوتو اِس صورت میں رکھ لینے میں کوئی مُضایقہ نہیں ۔
پہلی صورت میں خِیانت کاپہلوبھی نمایاں ہے کیونکہ اَجیرکے پاس کپڑا اَمانت ہوتا ہے اورکپڑے میں کٹنگ کرتے ہوئے اپنے لئے کپڑا بچا لینا خِیانت ہے اور