کپڑے کے بچے ہوئے ٹکڑے اِستعمال میں لانا
سوال : گارمنٹس کے شعبے میں ایک پارٹی کی طرف سے مختلف کپڑوں کے پیک شُدہ یا کھلے تھان آتے ہیں جن سے 50یا 60 پیس (Piece) تیار کرنے ہوتے ہیں ۔ کام مکمل ہونے کے بعد کپڑوں کے چھوٹے بڑے ٹکڑے بچ جاتے ہیں جو کبھی اِستعمال میں آ جاتے ہیں اورکبھی نہیں ۔ بعض اوقات مالک کہہ دیتا ہے کہ ٹھیک ہے آپ رکھ لیں ، ہمارے پیس پورے ہو چکے ہیں ۔ اب اس صورت میں بچ جانے والے ٹکڑوں کو اپنے اِستعمال میں لا سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب : کپڑا سینے کے بعد جو کترن بچتی ہے عام طور پر عُرف یہی ہے کہ اس کو واپس نہیں لیا جاتاتو اسے رکھنے میں حَرج نہیں اوربڑے ٹکڑوں میں جہاں یہ عُرف ہو کہ لوگ انہیں بھی واپس نہیں لیتے توانہیں بھی رکھ سکتے ہیں اور جہاں لوگ واپس لیتے ہوں وہاں واپس دینے پڑیں گے ۔ ہاں !اگر مالک معلوم ہونے کے بعد کہتاہے کہ ٹھیک ہے ، ہمارا کام پورا ہوگیا ہے ، اب جو بچاہے وہ تم رکھ لوتو اب پورا تھان بھی بچ گیا اور آپ نے اِجازت کے ساتھ رکھ لیا تو کوئی حَرج نہیں ۔ یاد رکھئے !اِجازت دو طرح سے ہوتی ہے صَراحۃً یا دَلَالۃً ۔ صَراحۃً اِس طرح کہ مالک کہہ دے جو ٹکڑے بچے ہیں وہ آپ رکھ لیں تو یہ مالک کی طرف سے صَراحۃً اِجازت ہوگی اور دَلالۃً اِجازت یوں ہوتی ہے مثلاًاس کے ساتھ بارہا اِس طرح کامُعاملہ رہا کہ مُعاہدہ سے بچ جانے والے ٹکڑے واپس نہیں لیتا یا اس کو معلوم