Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط42: درزیوں کے بارے میں سُوال جواب
32 - 81
	 فرماتے ہیں : وَدیعت رکھنے والا غائب ہو گیا ، معلوم نہیں زندہ ہے یا مَرگیا تو وَدیعت کو محفوظ ہی رکھنا ہو گا ، جب موت کا علم ہو جائے اور وُرَثہ بھی معلوم ہیں ، وُرَثہ کو دے دے ، معلوم نہ ہونے کی صورت میں وَدیعت کو صَدقہ نہیں کر سکتا اور لُقطہ میں مالک کا پتا نہ چلے تو صَدقہ کرنے کا حکم ہے ۔ (1) لہٰذا مشورہ یہ ہے کہ  جس سے کپڑے لیں تو اس کا فون نمبر اور پتہ وغیرہ بھی نوٹ کر لیں تاکہ تاخیر کی صورت میں پہنچایا جا سکے  ۔ 
بوریت دُور کرنے کے لیے گانے سُننا کیسا؟
سوال : بعض دَرزی پیشہ لوگ کام کے دَوران بوریت اور سُستی  دور کرنے اور اپنے دِل کو بہلانے ، سُکون پانے کے لیے گانے باجے چلاتے ہیں کہ یہ رُوح کی غذا ہے ، تو کیایہ دُرُست ہے ؟اِسی طرح بعض دُکانوں میں گانے نہ چلائے  جائیں  تو   کاریگر کام ہی  نہیں کرتے ، اِس وجہ سے سیٹھ گانے چلانے پر مجبور ہوجاتا ہے ، اس کا حل اِرشاد فرما دیجیے ۔ 
جواب : بوریت ہو یا کچھ اور ، گانے باجے سُننا حرام اورجہنم میں لے جانے والا کام ہے ۔ گانے باجوں سے نہ تو اِطمینانِ قلب حاصِل ہوتا ہے اور نہ ہی یہ رُوح کی غِذا ہیں ۔  ہاں! گندی و خبیث  رُوحوں کی غِذا ہوں  تو یہ الگ بات ہے مگر  اہلِ اِیمان کی پاکیزہ رُوحوں کی غِذا تو اللہ پاک کا ذِکر  ہے اِسی سے ان کے دِل چین



________________________________
1 -    بہارِ  شریعت ، ۳ / ۳۸ ، حصہ : ۱۴