Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط42: درزیوں کے بارے میں سُوال جواب
28 - 81
	 طے ہو گئی ۔  عین ممکن ہے کہ گاہک کے جانے کے بعد ایک دَرزی دوسرے درزی کو یا سیٹھ اپنے ماتحت کو بتائے  : یار!یہ چمڑا ہے ، بڑی مشکل سے قابو میں آیا ہے  ۔ اِس طرح اِس نے دو جملے بول کر گاہک کی غیبت کر دی اور  گناہگار ہوا ۔   
غیبت و چغلی کی آفت سے بچیں
                      یہ کرم یا مصطفٰے فرمائیے 	 (وسائلِ بخشش) 
بھاؤ کم کروانا سُنَّت ہے 
یاد رکھئے ! بھاؤ کم کرانا کوئی معیوب یا خِلافِ مُرَوَّت کام نہیں بلکہ سُنَّت ہے ۔ اعلیٰ حضرت ، اِمامِ اَہلسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰنفرماتے ہیں :  بھاؤ (میں کمی) کے لئے حجت (بحث وتکرار) کرنا بہتر ہے بلکہ سُنَّت سِوا اس چیز کے جوسفرِ حج کے لئے خریدی جائے ، اس (سفرِ حج کی خریداریوں) میں بہتر یہ ہے کہ جو مانگے دے دے ۔ (1) اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت نے سفرِ حج کے لئے خریدی جانے والی چیز میں بھاؤ کم نہ کروانے کا جو فرمایا ہے وہ افضل اور بہتر ہے ۔ اگر کوئی اس میں بھی بھاؤ کم کرواتا ہے تو وہ گنہگار نہیں ہے ۔ اب ہوسکتا ہے کہ دَرزی کے پاس آنے والا گاہک اتنا سمجھدا ر اور پرہیزگار آدمی ہو کہ سُنَّت پر عمل کرنے کی نیت سے اس نے  بھاؤ کم  کروایا  ہو اور دَرزی نے ’’یہ چمڑا ہے ، کنجوس ہے ، ہوشیار بنتاہے ‘‘وغیرہ وغیرہ اُلٹی سیدھی باتیں کہہ کر  نہ جانے  کتنی غیبتوں ، تہمتوں اور 



________________________________
1 -   فتاویٰ رضویہ ، ۱۷ /  ۱۲۸