Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط42: درزیوں کے بارے میں سُوال جواب
27 - 81
 سے لوگوں کو نقصان پہنچ رہا ہے  تو  مشورہ لینے پر اپنے مسلمان بھائیوں کو نقصان سے بچانے کی اچھی نیت سے  اس  کی اس  بُرائی کا تذکرہ کر دے تو یہ گناہوں بھری  غیبت نہیں بلکہ اپنے مسلمان بھائی کی خیر خواہی ہے اور مشورہ مانگنے پر اگر مشورہ دینا چاہے تو صحیح مشورہ دینا واجب اور اس صورت میں بِلا اِجازتِ شَرعی عیب چھپانا خیانت ہے  ۔ عقلمند وہ ہے جو دوسروں کے عُیُوب دیکھنے ، ٹوہ میں پڑنے اور بیان کرنے کے بجائے اپنے عیبوں پرنظر کرے اور انہیں دور کرنے میں لگ جائے ۔  
کسی کی خامیاں دیکھیں نہ میری آنکھیں اور
سنیں نہ کان بھی عیبوں کا تذکرہ یاربّ	 (وسائلِ بخشش) 
غیبت  کے مختلف راستے 
سوال : موجودہ ماحول میں دَرزیوں (Tailors / Dress Makers) میں غیبت کن کن راستوں سے داخِل ہو سکتی ہے ؟ 
جواب : اِنسان کو غیبت پر اُبھارنے والا شیطان ہے  جو اِنسان کی رَگوں میں خون کی طرح گردِش کر رہا ہے  ۔ یہ کم بخت اپنے فَن میں اتنا  ماہِر ہے کہ مختلف طریقوں سے  غیبت جیسے مہلک مَرض میں اِس طرح مبتلا کر دیتا ہے کہ کانوں کان خبر تک نہیں ہوتی مثلاً کسی دَرزی کے پاس گاہک آیا ، اس نے بھاؤ کم کروایا (یعنی Bargaining کی) اور کہا کہ وہ اتنی سِلائی دے گا ۔  تھوڑی بحث کے بعد اُجرت