Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط42: درزیوں کے بارے میں سُوال جواب
2 - 81
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ  وَالصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَامُ  عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِط
درزیوں کے بارے میں سُوال جواب
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ (۸۳صفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا ۔ 
دُرُود شریف کی فضیلت
اللہ پاک کے مَحبوب ، دانائے غُیُوبصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ بخشش نشان ہے  : اللہ پاک کی خاطر آپس میں محبت رکھنے والے جب باہم ملیں اور مُصافَحَہ کریں اور نبی (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم ) پر دُرُودِ پاک بھیجیں تو اُن کے جُدا ہونے سے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بَخْش دئیے جاتے ہیں ۔  (1)   
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!	صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
دَرزی کی مُعاشَرتی اَہمیت
سوال : ہمارے مُعاشَرے میں ایک درزی کی کیا اَہمیت ہے ؟ 
جواب : دَرزی ہمارے مُعاشَرے کا جُزوِ لَا یَنْفَک (یعنی جُدا نہ ہونے والا حصّہ) ہیں کیونکہ لباس ضَروریاتِ زندگی میں سے ہے اس لیے ہر ایک کو دَرزی سے واسطہ پڑتا ہے اور اِسلام میں اس کی اَہمیت اِس اِعتبار سے بھی بڑھ جاتی ہے کہ  ” سَتْرِ عورت 



________________________________
1 -    مسند ابی یعلٰی ، مسند انس بن مالک ، ۳ / ۹۵ ، حدیث : ۲۹۵۱ دار الکتب العلمية بیروت