جواب : ایسی مَردانہ ڈمی جس کا چہرہ بالکل مِٹاہوا ہویا بالکل ہموار (Plain) ہوتو یہ جائز ہے جبکہ عورت کی بغیر چہرے کے بھی ڈَمی نہ لگائی جائے کیونکہ اس میں عورت کے بعض اَعضاء کا اُبھار بھی نمایاں ہوتا ہے جو کہ بَدنگاہی کا باعِث ہے لہٰذا عورت کی بغیر چہرے کے ڈَمی کی بھی اِجازت نہیں ، اَلبتہhanger وغیرہ پر عورتوں کے کپڑے لٹکانے میں حَرج نہیں ۔ اِسی طرح دُکانوں میں نُمائش کے لیے مختلف لباس پہنے ہوئے ماڈلز کی تَصاویر لگائی جاتی ہیں یہ بھی ناجائز ہیں اَلبتہ عورتوں کی تَصاویر سے خالی صرف کڑھائی یا گلے وغیرہ کے مختلف نمونوں یا ڈیزائنوں کے تصویری اَلبم رکھے ہوں تو ان میں حَرج نہیں ۔
بنا دے مجھے نیک نیکوں کا صَدقہ
گناہوں سے ہر دَم بچا یاالٰہی (وسائلِ بخشش)
کام کی ٹینشن کی وجہ سے نماز روزہ تَرک کرنا کیسا ؟
سوال : رَمَضانُ المبارک اور بقر عید کے موقع پر کام کے بوجھ (Burdon) کی وجہ سے نماز اور روزے چھوڑ دینا کیسا ہے ؟
جواب : کام کے بوجھ (Burdon) کی وجہ سے نماز و روزہ تَرک کر دینا اِنتہائی خطرناک مُعاملہ ہے ۔ عیدُ الفطر ہو یا عیدُ الاَضحیٰ ، اپنی شادی ہو یاکسی عزیز کی ، کسی کی فوتگی ہو یا اپنے ہی گھر میں کسی کی میت ، کسی بھی صورت میں نماز میں سُستی کرنے یا قضا کر دینے کی اِجازت نہیں ۔ نمازوں کو ضائع کرنے والوں کے متعلق اِرشادِ