سینے سے بچنے کی نیت کرے (یہ نیَّت اسی صورت میں دُرُست ہوگی جبکہ دَرزی غیر شَرعی لباس نہ سِیتا ہو اور جو سینے کو کہے اسے منع کر دے ) ۔ ٭ عورتوں کا ناپ نہ لینے کی نیت کرے کہ عورتوں کا ناپ لینے میں ان کے بَدن کو دیکھنا اور چُھونا پڑتاہے جوکہ حرام اور جہنم میں لے جانے والاکام ہے ۔ ٭گاہک سے کئے ہوئے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے ، ٹال مٹول سے بچتے ہوئے مقررہ وقت پر سُوٹ تیارکر کے دینے کی نیت کرے ۔ ٭دَورانِ کام گانے باجے سُننے سے بچتے ہوئے ذِکر و دُرُود سے اپنے دِل کو بہلانے کی نیت کرے ۔ ٭ گھٹیا میٹریل لگاکرناقص کام کرنے سے بچنے کی نیت کرے ۔ ٭کام کے دَوران بھی نمازِباجماعت کا اِہتمام کرنے کی نیت کرے ۔ ٭ کپڑا بچ جانے کی صورت میں خود رکھ لینے کے بجائے مالک کو واپس لوٹانے کی نیت کرے ۔ اس کے علاوہ اور بھی اچھی اچھی نیتیں کی جا سکتی ہیں ۔
مِرا ہر عمل بس تِرے واسطے ہو
کر اِخلاص ایسا عطا یاالٰہی (وسائلِ بخشش)
منگل کے دِن سینے کے لئے کپڑے کاٹناکیسا؟
سوال : کپڑے سِلانے کے لیے دَرزی کو کس دِن دینے چاہییں؟ نیز منگل کے دِن سینے کے لیے کپڑے کاٹنا کیسا ہے ؟
جواب : کپڑے سِلانے کے لیے کسی بھی دِن دَرزی کو دیئے جا سکتے ہیں ، اَلبتہ منگل کے