Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 41:رَفیقِ سفر کیسا ہو؟
27 - 28
 کرنے والے اِسلامی بھائیوں پر اِنفرادی کوشش جاری رکھتے ہوئے انہیں مَدَنی ماحول کے  سانچے میں ڈَھالنے کی کوشش کیجیے ۔  
 ذِمَّہ داران اِسلامی بھائیوں کو چاہیے کہ وہ اِجتماع کے بعد نئے شرکا کے ساتھ ہاتھوں ہاتھ مَدَنی قافلوں  کے مسافِر بن جائیں تاکہ اِجتماع میں جو سیکھا ہے اس پر عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے اور نئے شرکا پر مَزید اِنفرادی کوشش کرنے کا موقع مل سکے ۔  اِجتماع سے ہاتھوں ہاتھ مَدَنی قافلے سفر کروانے کا  بہترین طریقہ یہ  ہے کہ اِجتماع کی دعوت کے ساتھ  ساتھ مَدَنی قافلے میں سفر کرنے  کا بھی ذہن دیا جائے اور اس کے اَخراجات بھی وُصول کر لیے جائیں  اس طرح اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ    مَدَنی قافلوں میں سفر کرنا آسان ہو جائے گا ۔   
تم مَدَنی قافلوں میں اے اِسلامی بھائیو!
کرتے رہو ہمیشہ سفر خوشدلی کے ساتھ
اسلامی بھائی ”دعوتِ اسلامی“ کا سَدا
تم مَدَنی کام کرتے رہو تندہی کے ساتھ	(وسائلِ بخشش)
گھر میں  بنیان پہن کر گھومنا پھرنا کیسا؟
سُوال : گھر میں بنیان پہن کر گھومنا پھرنا کیسا ہے ؟ 
جواب :  گھر ہو یا  باہر ہر جگہ اُٹھتے بیٹھتے اور سوتے جاگتے پَردے میں پَردہ کرنے کا اِہتمام ہونا چاہیے ، یہ مَدَنی اِنعامات میں سے ایک مَدَنی اِنعام بھی ہے ۔  سوتے وقت