اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنے گھر بیٹھے اِسلام کو نہیں سینچا بلکہ اِسلام کی آبیاری کے لیے پورے خاندان کو لے کر میدانِ کربلا میں پہنچ گئے ۔
نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رَسمِ شبیری
کہ فقر خانقاہی ہے فقط اندوہ و دلگیری
اِجتماع کے بعد سستی کا شِکار ہونا
سُوال : اِجتماع کے بعد سُستی کا شِکار ہونے والے اِسلامی بھائیوں کے لیے مَدَنی پھول اِرشاد فرما دیجیے ۔
جواب : سُنَّتوں بھرا اِجتماع لوگوں کو مَدَنی ماحول سے وابستہ کرنے اور مَدَنی کام بڑھانے کا ایک اَہم ذَریعہ ہے کیونکہ اِجتماع میں شِرکت کرنے والے نئے اِسلامی بھائیوں کے جذبات اپنے عُروج پر ہوتے ہیں لہٰذا ذِمَّہ داران کو چاہیے کہ وہ اِس موقع پر سُست پڑ جانے کے بجائے مزید فَعّال ہو جائیں اور نئے اِسلامی بھائیوں کو اُن کی صَلاحیتوں کے مُطابق مَدَنی کاموں کی ذِمَّہ داریاں سونپ کر ان کے ذَریعے علاقے میں خوب خوب مَدَنی کاموں کی دھومیں مچائیں ۔
اِجتماع کے بعد سُستی کا شِکا ر ہو کر نئے اِسلامی بھائیوں پر توجہ نہ دینے اور انہیں یونہی آزاد چھوڑ دینے کی مِثال ایسی ہے جیسے کوئی لوہار خوب محنت و مشقت سے لوہا گرم کرے اور جب اسے سانچے میں ڈھالنے کا وقت آئے تو اُسے یوں ہی چھوڑ دے ، یوں محنت بھی کی اور مقصد بھی ہاتھ نہ آیا لہٰذا اِجتماع میں شِرکت