کہ سرکارِ مدینہ ، راحتِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ باقرینہ ہے : اللہ عَزَّوَجَلَّکی قسم!اگر اللہ تعالیٰ تمہارے ذَریعے کسی ایک کو بھی ہدایت دے دے تو یہ تمہارے لیے سُرخ اونٹوں سے بہتر ہے ۔ (1)
اِجتماع میں جامعہ کے اَساتذہ و طُلَبا کا کِردار
سُوال : جامعۃ المدینہ کے اَساتذہ و طُلَبا سُنَّتوں بھرے اِجتماع میں اپنا کیا کِردار ادا کر سکتے ہیں ؟
جواب : جامعۃ المدینہ کے اَساتذہ و طُلَبا سُنَّتوں بھرے اِجتماع میں بہت اَہم کِردار ادا کر سکتے ہیں ۔ انہیں چاہیے کہ یہ اِجتماع میں پہلے ہی سے پہنچ جائیں اور ایک جگہ جمع ہو کر بیٹھ جانے کے بجائے اِجتماع گاہ میں پھیل جائیں اور نمازوں کی صَف بندی و دِیگر مُعاملات میں شرکائے اِجتماع کی مدد کریں ۔ لوگوں کو رَہنمائی حاصِل کرنے کے لیے اَہلِ عِلم کی ضَرورت ہوتی ہے لہٰذا دعوتِ اسلامی نے اس ضَرورت کے پیشِ نظر جامعۃ المدینہ کی بنیاد ڈالی ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ملک و بیرون ملک میں بے شمار جامعات المدینہ للبنین اور جامعات المدینہ للبنات قائم ہیں ، 2000ء سے 2018ء تک کی کارکردگی کے مُطابق جامعات المدینہ للبنین سے فارغ التحصیل ہو کر”مدنی “بننے والے طلبا کی تعداد 3864 ہے ، جبکہ جامعات المدینہ للبنات سے فارغ التحصیل ہو کر ”مدنیہ “بننے والی طالبات کی تعداد 5675 ہے ۔ (2)
________________________________
1 - مسلم ، کتاب فضائل الصحابة ، باب من فضائل علی بن أبی طالب ، ص۱۰۰۷ ، حدیث : ۶۲۲۳ دار الکتاب العربی بیروت
2 - دعوتِ اسلامی کے جامعاتُ المدینہ سے دَرسِ نِظامی(یعنی عالِم کورس) مکمل کرنے والے اِسلامی بھائیوں کو ” مَدَنی“ اور اسلامی بہنوں کو ” مَدَنیہ“ کہا جاتا ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)