بڑے میٹھے بنتے تھے لیکن اب پوچھتے بھی نہیں ۔ یاد رکھیے ! اِجتماع کی کامیابی کا مِعیار بہت زیادہ لوگوں کو جمع کر لینا نہیں بلکہ کامیابی کا مِعیار یہ ہے کہ اللہ پاک کی رِضا حاصِل ہو اور زیادہ سے زیادہ اسلامی بھائی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو کر نمازی اور سُنَّتوں کے عادی بنیں ۔
اِجتماع سے پہلے مَدَنی قافلوں میں سفر
سُوال : سُنَّتوں بھرے اِجتماعات سے پہلے مَدَنی قافلوں میں سفر کرنے کی اَہمیت بیان فرما دیجیے ۔
جواب : مَدَنی قافلے جب بھی سفر کریں ان کا فائدہ ہی فائدہ ہے ، اَلبتہ سُنَّتوں بھرے اِجتماع سے پہلے سفر کرنے والے مَدَنی قافلوں کے فَوائد اِس لیے بڑھ جاتے ہیں کہ مَدَنی قافلے قَریہ قَریہ ، شہر شہر اور مُلک مُلک سفر کر کے جہاں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچاتے ہیں وہیں سُنَّتوں بھرے اِجتماع کی دعوت بھی خوب عام کرتے ہیں ۔ مَدَنی قافلے میں سفرکے دَوران لوگوں پر زیادہ سے زیادہ اِنفرادی کوشش کرنے اور انہیں اِجتماع میں لانے کا موقع ملتا ہے لہٰذا تمام ذِمَّہ داران اِجتماع سے قبل پائے جانے والے جوش و جذبے سے بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوئے خود بھی مَدَنی قافلوں میں سفر کریں اور دوسروں کو بھی مَدَنی قافلوں کا مُسافِر بنائیں ۔ آپ کے مَدَنی قافلے میں سفر کرنے اور اِنفرادی کوشش فرمانے کے سبب کوئی ایک شخص بھی اِجتماع میں آگیا ، اس کا دِل چوٹ کھا گیا اور وہ قرآن و سُنَّت کی راہ پر گامزن ہوگیا تو آپ کے بھی وارے نیارے ہو جائیں گے