Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 41:رَفیقِ سفر کیسا ہو؟
21 - 28
جواب : سُنَّتوں بھرے اِجتماع کے لیے جب سفر کا آغاز  ہو تو نئے سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں کو سلجھے ہوئے مبلغین کا رَفیق بنا دیا جائے ۔  اب مبلغین ہر وقت انہیں اپنے ساتھ رکھیں اور قدم بقدم مَدَنی اِنعامات کے مُطابق ان کی تَربیت کرتے رہیں مثلاً جب نماز کا وقت آئے تو ان کا یوں ذہن بنائیں کہ  ہم نے جلدی سے طہارت وغیرہ سے فارِغ ہو کر باجماعت تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ  نماز پڑھنی ہے تاکہ  مَدَنی اِنعام پر عمل کیا جا سکے اور ساتھ ہی باجماعت تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ  نماز پڑھنے کی فضیلت بھی بیان کر دی جائے ۔  جب کھانے کا وقت آئے تو مِٹی کے بَرتن میں کھانے والے مَدَنی اِنعام  کی تَرغیب دِلائیں ۔   
دَورانِ سفر حَسبِ ضَرورت چٹائیاں  اپنے ساتھ رکھ لیں  جب سونے کا وقت آئے تو چٹائی پر سونے والے مَدَنی اِنعام پر عمل کی  تَرغیب دِلائیں  کہ مختلف قسم کے بچھونوں کو سرکارِ عالی وقار ، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے نوازا ہے اور چٹائی پر سونا بھی  ثابِت ہے ۔ چنانچہ حضرتِ سَیِّدُنا علَّامہ یُوسف بِن اسماعیل نبہانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیفرماتے ہیں :  ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا ایک جُبَّہ مبارک تھا ، آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم جہاں آرام فرماتے اسے نیچے دو تہوں میں بچھا دیا جاتا ۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اکثر اوقات چٹائی پر ہی سو جاتے اور  اس کے نیچے کوئی اور چیز نہ ہوتی (کہ تھوڑی بہت