Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 41:رَفیقِ سفر کیسا ہو؟
18 - 28
شخصیات کو دَعوت دینے کے فَوائد
سُوال : شخصیات کو نیکی کی دعوت دینے یا اِجتماع میں لانے کے  کیا کیا فَوائد ہو سکتے ہیں؟ 
جواب : شخصیات کو نیکی کی دعوت دینے یا اِجتماع میں لانے کا ایک فائدہ تو یہ ہے کہ ان سے وابستہ کثیر لوگ بھی  اِجتماع میں شِرکت کرتے اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوتے ہیں ، نیز دعوتِ اسلامی کی ترقی میں شخصیات کی مُعاوَنت کارگر ثابِت ہوتی ہے ۔  
دوسرا  فائدہ یہ ہے کہ شخصیات کو نیکی کی دعوت دینے یا اِجتماع میں لانے سے اُن  کی اِصلاح ہوتی ہے اور اُن کی اِصلاح دِیگر کئی لوگوں کی اِصلاح  کا سبب بنتی ہے ۔ جیسا کہ حضرت سَیِّدُنا اَسعَدبن زُرارہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ، حضرت سَیِّدُنا مُصعَب بِن عُمَیر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی رَفاقت میں راہِ خدا میں سفر پر روانہ ہوئے تو قبیلہ ٔبنی ظفر کے باغ میں’’مَرَقْ‘‘نامی کُنوئیں پر جا کر بیٹھ گئے ۔ ان دونوں کے پاس قبیلہ ٔبنو اسلم کے لوگ جمع ہوگئے ، ان کے چوٹی کے سردار سعد بِن مُعاذ اور اُسَید بِن حُضَیر تھے جو ابھی دامنِ اسلام سے وابَستہ نہ ہوئے تھے ۔  حضرتِ سعدبِن مُعاذ حضرتِ سَیِّدُنا اَسعد بِن زُرارہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے خالہ زاد بھائی تھے ، سَعد بِن مُعاذ نے اُسَید بِن حُضَیر کو بھیجا کہ جاؤ ان دونوں مبلغین کو ڈانٹ کر روک دو جو کہ ہمارے کمزور لوگوں کو (مَعَاذَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ) بہکانے کے لئے آئے ہیں ۔ چُنانچِہ اُسَید بِن حُضَیر نے اپنا نیزہ لیا اور ان کے پاس پہنچ