Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 41:رَفیقِ سفر کیسا ہو؟
17 - 28
 زیادہ سے زیادہ حاصِل کر کے حقوقُ العباد کی تلفی سے بچتے ہوئے اَہم مقامات پر آویزاں کیا جائے اِنْ شَآءَ اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  خوب اِجتماع کی دعوت عام ہو گی ۔  
شخصیات کو اِجتماع کی دَعوت
سُوال : سُنَّتوں بھرے اِجتماعات میں شِرکت  کے لیے شخصیات پر اِنفرادی کوشش کیسے کی جائے ؟ 
جواب : سُنَّتوں بھرے اِجتماعات کی دعوت دینے کے لیے شخصیات کے پاس وَفد کی صورت میں جانا زیادہ مُفید ہوتا ہے کیونکہ عام چلتے پھرتے یا تنہا جا کر دعوت دینے یا فقط دَعوت نامہ بھیج دینے کے مُقابلے میں وَفد کے ساتھ جانے سے زیادہ اَثر  پڑے گا ، نیز مُلاقات کا  وقت لیتے ہوئے اپنے آنے کے مَقصد کا اِظہار نہ کیا جائے تو مَزید اچھے نتائج بَرآمد ہو سکتے ہیں ۔    
شخصیات سے مُراد
سُوال : شخصیات سے مُراد کون لوگ ہیں؟ 
جواب : شخصیات سے مُراد عُلَمائے کِرام ، مفتیانِ کِرام ، مَشائخِ عُظَّام اور مَساجد کے اَئمہ ہیں ۔  یوں ہی سرکاری اَفسران  و ناظمین ،  وُزَرا و مشیران نیز سرمایہ دار اور علاقے و بَرادری میں اَثر و رُسوخ رکھنے والے لوگوں کا شُمار بھی شخصیات میں ہوتا ہے ۔  اَلغرض جسے مُعاشرے میں بڑا آدمی سمجھا جاتا ہے اس کا شُمار شخصیات  میں ہوتا ہے ۔